بھٹکل:27/ستمبر (ایس اؤنیوز)تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ کی ماں اپرلیّ شکنتلا شنکر بھٹ(85) مختصر علالت کے بعد اپنے گاؤں کنداپور تعلقہ کے اپرلیّ میں فوت ہوگئی۔ اپنی سادگی اور شرافت سے دیہی عوام سے بہت ہی قربت رکھنےو الی شکنتلا کی موت کی اطلاع ملتے ہی دیہات کے سینکڑوں لوگ ان کے گھر پر جمع ہوکر ان کا آخری دیدار کیا اور آخری رسومات میں شرکت کی۔ متوفی کے پسماندگان میں رادھا کرشنا بھٹ کے علاوہ 2بیٹے ، 4بیٹیاں اور کافی رشتہ دار ہیں ۔